پاکستان
29 ستمبر ، 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نئے تزئین و آرائش شدہ چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے تزئین و آرائش شدہ چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے تزئین و آرائش شدہ چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا، کرکٹ گراؤنڈ شائقین اورخصوصاً اسلام آباد اور راولپنڈی کے نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرے گا۔

کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی اور اسلام آباد کے طلبا ا ور کلبزکو کھیل کے فروغ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے بھی دستیاب ہوگا ۔ 

آئی ایس اپی آر کے مطابق افتتاح کے موقع پرچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پرانے کرکٹ گراؤنڈ کی تزئین و آرائش اورکرکٹ کی بہترین سہولت فراہم کرنے پر راولپنڈی کور کی کوششوں کو سراہا ۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM