پاکستان
Time 30 ستمبر ، 2022

پیٹرول 7 روپے اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

وزیر اعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ فوٹو فائل
وزیر اعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ فوٹو فائل

اگلے ماہ سے پیٹرول 7 روپے اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرول 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 14روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی زیرو ہے تاہم پیٹرول پر لیوی 37 روپے 50 پیسے اور ڈیزل پر لیوی 7 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہے۔

وزیر اعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

مزید خبریں :