پاکستان
Time 30 ستمبر ، 2022

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا

پیٹرول کی قیمت 12 روپے 63 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے: وزیر خزانہ— فوٹو: فائل
 پیٹرول کی قیمت 12 روپے 63 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے: وزیر خزانہ— فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پیٹرول کی قیمت 12 روپے 63  پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے اور نئی قیمت  224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈیزل کی قیمت 12روپے 13 پیسے فی لیٹرکمی کے بعد 235 روپے 30پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 78پیسےفی لیٹرکمی کی گئی ہے اور اب لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186 روپے50 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 19 پیسے فی لیٹرکمی کے بعد نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات12 بجے سے ہوگا۔

مزید خبریں :