کاروبار
Time 30 ستمبر ، 2022

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، لیوی کتنی عائد کی گئی؟

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگایا— فوٹو: فائل
حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگایا— فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پیٹرول کی قیمت 12 روپے 63 پیسے فی لیٹ، ڈیزل کی قیمت 12روپے 13 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 19 پیسے فی لیٹرکمی ہوئی۔

پیٹرول پر لیوی 32روپے 42 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پر لیوی 12روپے58 پیسے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔

مٹی کے تیل پر لیوی 15 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 10 روپے فی لیٹر رکھی گئی۔

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگایا۔

مزید خبریں :