پاکستان
01 اکتوبر ، 2022

یہ آڈیو لیکس بنی گالہ لیکس ہیں:طلال چوہدری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے رہنما طلال چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ یہ آڈیو لیکس بنی گالہ لیکس ہیں، زیادہ تراجلاس اور گفتگو بنی گالہ میں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک پارٹ ٹو میں کچھ لوگ جو بات چیت کررہے ہیں یہ اجلاس بنی گالہ میں ہوا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ کو پی ایم ہاؤس کے طور پر استعمال کرتے تھے، 27 مارچ کے بعد جب عمران خان کو یاد آیا کہ ان کے پاس کوئی حل نہیں تو اس دن بنی گالہ میں اجلاس ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 28 اور 29 مارچ کے سارے اجلاس عمران خان نے بنی گالہ میں کیے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM