پاکستان
Time 01 اکتوبر ، 2022

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی، اب موٹر سائیکل اور گاڑی کی ٹنکی کتنے میں فُل ہوگی؟

پیٹرول کی قیمت 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی/ فائل فوٹو
پیٹرول کی قیمت 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی/ فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پیٹرول کی قیمت 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے جس کے بعد  نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت 12روپے 13 پیسے فی لیٹرکمی کے بعد 235 روپے 30پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 78پیسےفی لیٹرکمی کی گئی ہے اور اب لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186 روپے50 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کی آسانی کے لیے جیو ٹی وی نے اس رقم کا حساب لگایا ہے جو انہیں ٹنکی فُل کروانے کے لیے درکار ہوگی۔

موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ماڈل کے حساب سے قیمتیں دیکھیں:


مزید خبریں :