پاکستان
Time 01 اکتوبر ، 2022

بھارت میں حکومت پاکستان کا سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ بند: بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا نے حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے/ اسکرین گریب
بھارتی میڈیا نے حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے/ اسکرین گریب

بھارت میں حکومت پاکستان کا سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے اور ساتھ ہی حکومت پاکستان سے منسوب ایک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ویب سائٹ اے این آئی کی جانب سے شیئر حکومت پاکستان کے ٹوئٹر پیج  پر لکھا گیا ہےکہ اکاؤنٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کی وجہ سے بلاک کیاگیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت پاکستان کا سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پہلی بار نہیں بند کیا گیا، اس سے پہلے بھی بھارتی حکومت نے پاکستان کا سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کیا تھاتاہم بعد میں اسے بحال کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والی اس خبر پر فوری طور پر پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔