دنیا کا سب سے چھوٹے قد کا گلوکار بگ باس 16کا کھلاڑی بن گیا

تازک گلوکار سلمان خان کی رواں برس دسمبر میں آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں دکھائی دیں گے—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
تازک گلوکار سلمان خان کی رواں برس دسمبر میں آنے والی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' میں دکھائی دیں گے—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

بھارت کے مقبول رئیلٹی شو بگ باس کے سولہویں سیزن کا آغاز  آج یکم اکتوبر سے ہونے جا رہا ہے اور  آج کی رات شو کا پریمیئر ہوگا جس میں امیدواروں کا تعارف کرایا جائے گا۔

کچھ روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے شو کے میزبان سلمان خان نے  پہلے کھلاڑی کا اعلان کیا تھا جو کہ  تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک ہیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

شو کی لانچنگ کی تقریب پر سلمان خان نے عبدو روزک کے حوالے سے کہا کہ 'وہ ہندی زیادہ اچھی بولنا یا سمجھنا نہیں جانتے لیکن وہ ہندی گانے گاتے ہیں'۔

دوسری جانب شو میں انٹری پر عبدو روزک نے کہا کہ 'میں بہت خوش ہوں اور سب سے محبت کرتا ہوں، مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب بگ باس کے گھر کے اندر جاؤں، برائے مہربانی مجھے سپورٹ کیجیے گا'۔

واضح رہے کہ عبدو روزک کی عمر 19 برس ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں، ان کا قد  صرف 100 سینٹی میٹر ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

تاجک گلوکار سلمان خان کی رواں برس دسمبر میں آنے والی فلم  'کسی کا بھائی کسی کی جان' میں دکھائی دیں گے۔

مزید خبریں :