دنیا
Time 01 اکتوبر ، 2022

برطانیہ میں کئی دہائیوں کی سب سے بڑی ریل ہڑتال

ریل ہڑتال تنخواہیں بڑھانے اور دیگرشرائط پرمذاکرات میں ناکامی کےبعد کی جارہی ہے/ فوٹو رائٹرز
ریل ہڑتال تنخواہیں بڑھانے اور دیگرشرائط پرمذاکرات میں ناکامی کےبعد کی جارہی ہے/ فوٹو رائٹرز

برطانیہ میں گزشتہ کئی دہائیوں کی سب سےبڑی ریل ہڑتال آج کی جارہی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ریل ہڑتال تنخواہیں بڑھانے اور دیگرشرائط پرمذاکرات میں ناکامی کےبعد کی جارہی ہے۔

یہ ہڑتال ایسےوقت ہو رہی ہےجب برمنگھم میں کنزرویٹوکانفرنس جاری ہے، مطالبات کے حق میں ریلوےسروس کے40ہزارملازمین ہڑتال کررہےہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے درمیان کوئی سروس نہیں ہوگی،لندن سے برمنگھم، مانچسٹر، ایڈنبراکے درمیان کچھ انٹرسٹی روٹس پربھی ٹرینیں نہیں چلیں گی جب کہ  بہت سےعلاقوں میں ٹرین کی براہ راست سروس نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ گرینڈ سینٹرل ٹرین سروس بھی ہڑتال پر ہے جس کے باعث یارکشائراورلندن آنے اور جانے والوں کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں :