پاکستان
Time 02 اکتوبر ، 2022

کراچی: سیلاب کے باعث 34 دن سے بند ٹرین سروس آج سے بحال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: ملک بھر میں سیلاب کی بدترین صورتحال کے سبب 34دن سے بند ٹرین سروس آج سے جزوی طور پر بحال کردی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق آج صبح 10 بجے  پہلی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کراچی سے پشاور روانہ ہوئی۔

رحمان بابا ایکسپریس فیصل آباد اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق  رحمان باباایکسپریس ٹرین میں 19بوگیاں ہیں  جس  میں 1428مسافروں کےبیٹھنےکی گنجائش ہے،ٹرین میں ایک اے سی بزنس، 4 اے سی اسٹینڈرڈ،14اکانو می کلاس کےڈبےہیں۔

رحمان بابا ایکسپریس 31 گھنٹے 55 منٹس کاسفرکرکےکل شام 5بج کر55 منٹ پرپشاورپہنچے گی۔

دوسری ٹرین سروس خیبرمیل آج رات 10 بج کر15منٹ پرکراچی سے پشاورروانہ ہوگی۔

مزید خبریں :