کھیل
Time 02 اکتوبر ، 2022

اعظم خان کو ویسٹ انڈیز میں انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ویسٹ انڈیز میں موجود پاکستان کے مڈل آرڈر  بیٹر اعظم خان کو شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔

اعظم خان کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز گئے تھے اور ایک میچ کے دوران ایک لڑکی نے قومی کرکٹر کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش کی جس کی تصویر کرکٹر کی ٹیم بارباڈوس رائلز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی اسٹیڈیم میں پوسٹر اٹھائے کھڑی ہے جس پر لکھا ہے کہ 'میری بہن چاہتی ہے کہ میں آپ کو اس کا بہنوئی بنا دوں'۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے بارباڈوس رائلز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہی اعظم سے سوال بھی کیا گیا کہ 'کیا کہتے ہو اعظم بھائی؟'

اس سے قبل ٹیم کے اسی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اعظم خان کے گانے کی ویڈیو  بھی شیئر کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کیریبیئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں اعظم خان نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز  کی اننگز کھیلی تھی تاہم ان کی ٹیم ٹرافی اپنے نام نہ کر سکی۔

مزید خبریں :