دنیا
Time 02 اکتوبر ، 2022

نیپال: مناسلو بیس کیمپ کو برفانی طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مناسلو کا بیس  ایک اور برفانی  طوفان کی زد میں آگیا، جس کے باعث کوہ پیماؤں کے درجنوں کیمپ تباہ ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مناسلو اسکائنگ کے شوقین کوہ پیماؤں کی پسندیدہ جگہ ہے جہاں دنیا بھر سے کوہ پیما آتے ہیں۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے مناسلو بیس کیمپ پر کوہ پیماؤں کے درجنوں کیمپ لگے ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں برفانی طوفان کو تباہی مچاتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں ایک کوہ پیما کو بھی بھاگتے ہوئے اور طوفان کو اپنے کیمرے میں ریکارڈ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی تصدیق  کوہ پیما  تاشی شیرپا نے کی، جو 8,163 میٹر بلند مناسلو  کو سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ ہلاری نیلسن بھی گزشتہ ہفتے اپنے شوہر کے ساتھ مناسلو کو سر کرنے گئیں تھیں واپسی پر برفانی تودہ گرنے سے انہیں حادثہ پیش آگیا تھا اور وہ کھائی میں جاگری تھیں جس سے ان کی موت واقعہ ہوئی، ہلاری نیلسن  امریکا کی  مشہور کوہ پیما تھیں۔

گزشتہ ہفتے برفانی تودہ کرنے سے ہلاری کے علاوہ ایک اور کوہ پیما بھی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :