پاکستان
Time 02 اکتوبر ، 2022

پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے رویے پر معطل ریلوے آفیسر نے استعفیٰ دے دیا

استحقاق کمیٹی نے بدتمیز کہہ کر پکارا اور نازیبا رویہ اختیار کیا، استحقاق کمیٹی کی سفارش پر گزشتہ روز معطل کر دیا گیا: گریڈ 19 کے افسر— فوٹو:فائل
استحقاق کمیٹی نے بدتمیز کہہ کر پکارا اور نازیبا رویہ اختیار کیا، استحقاق کمیٹی کی سفارش پر گزشتہ روز معطل کر دیا گیا: گریڈ 19 کے افسر— فوٹو:فائل 

محکمہ ریلوے کے گریڈ19 کے افسر طارق لطیف نے پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے مبینہ ناروا رویے اور استحقاق کمیٹی کی سفارش پر انہیں معطل کیےجانے پر استعفیٰ دے دے دیا۔

گریڈ 19 کے آفیسر طارق لطیف نے اپنا استعفیٰ چیئرمین ریلوے کو بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی لطیف نذر گجر کی تحریک استحقاق پر انہیں استحقاق کمیٹی میں طلب کیا گیا، الزام یہ تھا کہ ایم پی اے نے انہیں ایک مالی کےتبادلے اور تجاوزات ہٹانے سے روکا تھا۔

استعفے میں کہا گیا ہے کہ استحقاق کمیٹی نے بدتمیز کہہ کر پکارا اور نازیبا رویہ اختیار کیا، استحقاق کمیٹی کی سفارش پر گزشتہ روز معطل کر دیا گیا لہٰذا ان حالات میں وہ ملازمت جاری نہیں رکھ سکتے۔

مزید خبریں :