’نیٹ پر 150 چھکوں کے بعد میچ میں نہ لگیں تو قدرت کا نظام ہے‘

فہد مصطفیٰ نے اپنی ٹوئٹ میں مزاحیہ ایموجی بھی شیئر کی/فوٹوفائل
فہد مصطفیٰ نے اپنی ٹوئٹ میں مزاحیہ ایموجی بھی شیئر کی/فوٹوفائل

اداکار ومیزبان فہد مصطفیٰ نے انگلینڈ سے سیریز کے فائنل میچ میں گرین شرٹس کی شکست پر ٹیم پر ہلکی پھلکی تنقید کی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ ’ شائقین تحمل رکھیں،نیٹ پر 150 چھکے لگانے کے بعد میچ پر نہیں لگتے تو یہ قدرت کا نظام ہے۔

فہد مصطفیٰ نے اپنی ٹوئٹ میں مزاحیہ ایموجی بھی شیئر کی۔

یاد رہے کہ 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی تھی۔

انگلینڈ کے 210 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرزمقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142رنز بناسکے، شان مسعود 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مزید خبریں :