دنیا
Time 03 اکتوبر ، 2022

روسی پارلیمنٹ نے یوکرین کے4 علاقوں کو روس میں ضم کرنےکی منظوری دے دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

روس کی پارلیمنٹ نے یوکرین کے 4 علاقوں کو روس میں ضم کرنےکی منظوری دے دی۔

جمعےکو  روسی صدر  پیوٹن نے یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنےکی دستاویزات پر دستخط کیے تھے۔

آج روسی پارلیمان کے ایوان زیریں میں یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنےکے قانون کی منظوری دی گئی۔

 یوکرین کے علاقوں خیرسون، ڈونیٹسک، لوہانسک اور زاپور زیا میں منعقدکیےگئے ریفرنڈم کے بعد روس میں ضم کیا گیا ہے، یہ علاقے روس نے حالیہ جنگ میں حاصل کیے ہیں۔

ضم کردہ علاقوں کا رقبہ یورپی ملک پرتگال اور بلغاریہ سے زیادہ ہے،فوٹو: ٹوئٹر
ضم کردہ علاقوں کا رقبہ یورپی ملک پرتگال اور بلغاریہ سے زیادہ ہے،فوٹو: ٹوئٹر

روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کی جانب سے یوکرین کے ان چاروں علاقوں میں ہونے والے ریفرنڈم میں روس سے الحاق کے حق میں فیصلہ دیا گیا تھا۔

  ریفرنڈم کے نتائج میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 99 فیصد عوام روس کا حصہ بننے کے خواہش مند ہیں، پانچ روز جاری رہنے والی پولنگ کے نتائج کو یوکرین اور مغربی ممالک نے مسترد کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ضم کردہ علاقوں کا رقبہ یورپی ملک پرتگال اور بلغاریہ سے زیادہ ہے۔


مزید خبریں :