علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا

فوٹو: ریچا اور علی
فوٹو: ریچا اور علی

ان دنوں بالی وڈ اداکار علی فضل اور اداکارہ ریچا چڈھا کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، دونوں کی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

تاہم  علی اور  ریچا کی شادی کے حوالے سے ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی فضل اور ریچا چڈھا  کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں بتایا ہے کہ دونوں اداکار  ڈھائی سال قبل ہی قانونی طور پر شادی کرچکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ریچا چڈھا اور علی فضل کی قانونی طور پر شادی کو ڈھائی  سال ہو چکے ہیں، انہوں نے2020 میں  اپنی شادی رجسٹر کروائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ اداکاروں نے 29 ستمبر کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈھائی برس قبل شادی کے بعد اب  وہ  اپنے دوستوں اور خاندان  کے ساتھ اپنی شادی کی خوشیاں باضابطہ طور پر منا رہے ہیں۔

بھارتی  میڈیا کے  مطابق کچھ دن پہلے انسٹاگرام پر ریچا نے اپنی شادی کے بارے میں ایک آفیشل بیان شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دو سال پہلے ہم نے رسمی طور پر شادی کرلی تھی اور پھر کورونا آگیا تھا اور دوسروں کی طرح ہمارے بھی کئی منصوبے خراب ہوئے تاہم اب ہم اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ اپنی خوشی منارہے ہیں۔

خیال رہے کہ علی فضل اور ریچا چڈھا دونوں کو فلم ’فقرے‘ سے شہرت ملی تھی جس کے بعد دونوں نے متعدد غیر روایتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ علی فضل نے ویب سیریز ’مرزا پور‘ سے بھی خاصی شہرت سمیٹی ہے جس کے تیسرے سیزن کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

مزید خبریں :