دنیا
Time 05 اکتوبر ، 2022

ایران میں زلزلے سے 200 سے زائد افراد زخمی

ایران میں زلزلے سے 200 سے زائد افراد زخمی/ فائل فوٹو رائٹرز
ایران میں زلزلے سے 200 سے زائد افراد زخمی/ فائل فوٹو رائٹرز

ایران کے شمال مغربی حصوں میں شدید زلزلے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ایران کے شمال مغربی حصوں میں منگل کے روز آنے والے زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جس نے متاثرہ علاقوں میں خوف  و ہراس پھیلا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں زخمیوں کی اطلاعات ملتے ہی ریسکیو اہلکار مختلف علاقوں میں پہنچ گئے جنہوں نے 276 افراد کے زخمی اور 68 کے معمولی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز مغربی آذربائیجان کے صوبے کے ایک قصبے خوری کے قریب تھا اور  زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

مزید خبریں :