امریکی کسان نے 1158 کلو وزنی کدو اگا کر نیا ریکارڈ بنادیا

کدو اگانے والے کسان نے اسے مانسٹر کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہینوں کی محنت اور دیکھ بھال کے بعد اس کدو کو تیار کیا گیا ہے/ فوٹو دی گریٹ پمکن فارم
کدو اگانے والے کسان نے اسے مانسٹر کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہینوں کی محنت اور دیکھ بھال کے بعد اس کدو کو تیار کیا گیا ہے/ فوٹو دی گریٹ پمکن فارم

امریکی کسان نے ایک ہزار 158 کلو وزنی کدو اگا کر 5 ہزار 500 ڈالر کا نقدی انعام اپنے نام کرلیا۔

امریکا میں کدو کے وزن کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی کسان اسکاٹ اینڈرسز نے مقابلہ اپنے نام کیا۔

کسان کا تعلق شمالی امریکا سے ہے جس نے اپنے فارم میں ایک ہزار 158 کلو وزنی کدو کو اگایا ہے۔

کسان کے مطابق کدو کو تیار کرنے میں مہینوں کی محنت اور دیکھ بھال لگی ہے، کدو کو کیڑوں مکوڑوں اور دیگر نقصان سے بچانے کیلئے دن رات ایک کیے اور اسے مانسٹر کدو کا نام دیا گیا ہے۔ 

یہ کدو 16 اکتوبر تک نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :