ویڈیو: کھانے سے باآسانی چکنائی کو کیسے نکالیں؟

چکنائی سے بھرا ہوا اور تیل والا کھانا یقیناً آپ کو بھی پسند نہیں ہوگا تو ایسے میں کیا کیا جائے جس سے چکنائی باآسانی نکل آئے اور زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑے؟

آج ہم آپ کو دکھاتے ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو جس کے ذریعے آپ منٹوں میں کھانے سے چکنائی کو نکالنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے برف کو سالن میں ڈالا اور پھر اسے سیکنڈز میں نکال لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برف پر چکنائی کی تہہ جم جاتی ہے اور یوں کھانے سے چکنائی کو باآسانی نکالا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھنے والے چکنائی نکالنے کے لیے اس طریقے پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔