پاکستان
Time 05 اکتوبر ، 2022

عمران خان نے اپنی 70 ویں سالگرہ کاکیک کاٹا اور اصل تاریخ پیدائش بھی بتا دی

انسان جب 70 سال کا ہوجائے تو اس کو اس کی سالگرہ یاد نہیں کرائی جاتی: عمران خان— فوٹو: اسکرین گرین
انسان جب 70 سال کا ہوجائے تو اس کو اس کی سالگرہ یاد نہیں کرائی جاتی: عمران خان— فوٹو: اسکرین گرین 

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں 70 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

عمران خان نے لاہور میں 90 شارع قائد اعظم میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اپنی سالگرہ کاکیک کاٹا۔

عمران خان نے کارکنوں کو ’ہیپی برتھ ڈے‘ کے نعروں کے جواب میں بتایا کہ میری اصل سالگرہ کی تاریخ 5 اکتوبر ہی ہے، پاسپورٹ پر غلطی سے تاریخ پیدائش 25 نومبر لکھی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ انسان جب 70 سال کا ہوجائے تو اس کو اس کی سالگرہ  یاد نہیں کرائی جاتی۔

مزید خبریں :