ویڈیو: انسانی جسم سے مینڈک کا سایہ بنانیوالے کو دیکھ کر سب حیران

ویسے تو اگر آپ دھوپ میں کھڑے ہوں تو آپ کا ہی سایہ زمین پر پڑے گا لیکن ایک شخص نے اپنے دماغ کا استعمال کرتے ہوئے ایسی ویڈیو بنائی کہ لوگ داد بھی دے رہے ہیں اور ہنسنے پر بھی مجبور ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹنے کیلئے اپنی حاضری دماغی کا استعمال کرتے ہوئے مینڈک کی نقل اتاری۔

اس شخص نے دھوپ میں کھڑے ہو کر اور سر پر ٹوپی پہننے کے بعد اپنی شرٹ کو ٹوپی پر چڑھایا جس سے وہ سائے میں  مینڈک کی طرح دکھائی دے رہا تھا اور پھر شخص نے مینڈک کی طرح چھلانگیں بھی لگائیں۔

سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کیلئے بیک گراؤنڈ میوزک میں مینڈک کی آواز بھی لگائی گئی جس سے حقیقی مینڈک کا گمان ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر  اس شخص کی تخلیقی ذہانت کی داد دی ہے۔

مزید خبریں :