سوشل میڈیا پر کتے کے ردعمل کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل  ہے جس میں کتے کے رد عمل کے چرچے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے کا مالک اس کے ساتھ ایک گیم کھیلتا ہے، مالک دو گلاس لیتا ہے اور ایک گلاس کے نیچے صرف ایک ڈاگ فوڈ کو رکھتا ہے جب کہ دوسرے گلاس کے نیچے تعداد میں زیادہ ڈاگ فوڈ کو رکھتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مالک پھر دونوں گلاسوں کو اپنی جگہ سے ہلا کر بدل دیتا ہے اور پھر کتے سے ایک گلاس کا انتخاب کرنے کا بولتا ہے۔

کتا جس گلاس کو چنتا ہے اس کے نیچے صرف ڈاگ فوڈ کا صرف ایک دانہ ہوتا ہے جسے کتا جلدی سے منہ میں ڈال لیتا ہے۔

ویڈیو کا سب سے دلچسپ حصہ آخر کا ہے جس میں مالک جب دوسرا گلاس ہٹاتا ہے تو اس کے نیچے زیادہ تعداد والا ڈاگ فوڈ ہوتا ہے تو کتا جلدی سے اپنے منہ سے پہلے والا کھانا نکال دیتا ہے اور پھر زیادہ فوڈ  والے گلاس پر اپنا پنجا رکھتے ہوئے معصومیت سے دیکھتا ہے۔

مزید خبریں :