دنیا
Time 06 اکتوبر ، 2022

کیلیفورنیا سے اغوا کیا جانے والا بھارتی خاندان قتل

مغوی فیملی کی لاشیں کیلیفورنیا کے علاقے مرسڈ کاؤنٹی کے کھیتوں سے برآمد ہوئیں: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو
مغوی فیملی کی لاشیں کیلیفورنیا کے علاقے مرسڈ کاؤنٹی کے کھیتوں سے برآمد ہوئیں: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے اغوا کیے جانے والے بھارتی خاندان کو قتل کردیاگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میاں بیوی، ان کی 8 ماہ کی بیٹی سمیت ایک رشتے دار کو چند روز قبل کیلیفورنیا کی ایک مصروف سڑک سے اغوا کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغوی فیملی کی لاشیں کیلیفورنیا کے علاقے مرسڈ کاؤنٹی کے کھیتوں سے برآمد ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہےکہ ایک کسان نے پولیس کو کھیتوں میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع دی جب کہ اغوا کاروں کی جانب سے کسی قسم کا تاوان بھی نہیں مانگا گیا۔

گزشتہ روز  امریکی پولیس کی جانب سے اغوا کے واقعے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی جب کہ اس سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا گیا جو اس وقت  بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

مزید خبریں :