ٹوئٹر میں اب تصاویر اور ویڈیو کو ایک ساتھ پوسٹ کرنا ممکن

یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر دستیاب ہے / رائٹرز فوٹو
یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر دستیاب ہے / رائٹرز فوٹو

ٹوئٹر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کم الفاظ میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے مگر اب یہ انسٹاگرام جیسا نظر آنے لگا۔

ٹوئٹر کی جانب سے ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین تصاویر، ویڈیوز اور جی آئی ایف فائل ایک ٹوئٹ میں پوسٹ کرسکیں گے۔

اس سے پہلے صارفین ایک ٹوئٹ پر صرف تصاویر پوسٹ کرسکتے تھے یا ویڈیو ، دونوں کو ایک ساتھ پوسٹ کرنا ممکن نہیں تھا۔

کمپنی نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر تصاویر، ویڈیو اور جی آئی ایف فائلز کو ایک ساتھ پوسٹ کیا جاسکتا ہے۔

اس کے لیے ٹوئٹ کمپوزر پر فوٹو، میڈیا یا جی آئی ایف آئیکونز پر کلک کرکے اپنی پسند کی فائلز کو اپ لوڈ کردیں۔

ایک ٹوئٹ پر صارفین 4 تصاویر، ویڈیوز یا جی آئی ایف فائلز پوسٹ کرسکیں گے۔

اس فیچر میں صارفین تصاویر اور ویڈیوز دونوں کو بیک وقت ٹیگ بھی کرسکیں گے۔

انسٹاگرام میں اس طرح کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے جس سے صارفین تصاویر اور ویڈیوز ایک ساتھ پوسٹ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :