دنیا
Time 06 اکتوبر ، 2022

2022 کے لیے ادب کا نوبیل انعام فرانسیسی مصنفہ اینی ایرنو کے نام

اینی ایرنو / اے ایف پی فوٹو
اینی ایرنو / اے ایف پی فوٹو

2022 کے لیے ادب کا نوبیل انعام فرانس سے تعلق رکھنے والی مصنفہ اینی ایرنو نےجیت لیا ہے۔

سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے اینی ایرنو کو ادب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان دیا گیا۔

ادب کے نوبیل انعام کے فاتح کا فیصلہ 18 رکنی سوئیڈش اکیڈمی کرتی ہے اور عموماً اس مقصد کے لیے کسی مصنف کے زندگی بھر کے کام مدنظر رکھا جاتا ہے۔

اینی ایرنو فرانس کی روزمرہ کی زندگی کے گرد گھومنے والے ناول تحریر کرتی ہیں اور اپنے ملک کی بہت زیادہ معروف مصنفہ ہیں۔

نوبیل کمیٹی کے مطابق اینی ایرنو نے صنفی، زبان اور طبقاتی عدم مساوات کا گہرائی میں مشاہدہ کرکے اس کے مختلف پہلوؤں کو اپنے کام کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیا۔

اینی ایرنو 1940 میں پیدا ہوئیں اور ان کا بچپن ایک چھوٹے سے قصبے Yvetot میں گزرا۔

Rouen University میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں سیکنڈری اسکول میں پڑھاتی بھی رہیں، جبکہ 1977 سے 2000 تک وہ Centre National d’Enseignement par Correspondance میں پروفیسر کے طور پر کام کرتی رہیں۔

1974 میں ان کا پہلا ناول Les armoires vides شائع ہوا، مگر انہیں حقیقی معنوں میں شہرت چوتھے ناول اے مینز پلیس سے ملی۔

ان کے 2 ناولز اے مینز پلیس اور اے ویمنز اسٹوری کو فرانس میں کلاسیک کا درجہ حاصل ہے۔

مزید خبریں :