کھیل
Time 06 اکتوبر ، 2022

ویسٹ انڈین کرکٹر نے 22 چھکوں کی مدد سے T20 میں ڈبل سنچری بنا ڈالی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ویسٹ انڈین کرکٹر  راحکیم کورنوال  نے ٹی ٹوئنٹی میں ڈبل سنچری اسکور کرکے سب کو حیران کردیا۔

 راحکیم کورنوال نے بدھ کو امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ اٹلانٹا اوپن میں اٹلانٹا فائر کی نمائندگی کرتے ہوئے اسکوائر ڈرائیو کے خلاف صرف 77 گیندوں پر 205 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ان کی اننگز میں17 چوکے اور 22 چھکے شامل تھے۔اٹلانٹا فائر نے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ اٹلانٹا اوپن  آئی سی سی سے منظور شدہ نہیں ہے اس لیے  کورنوال کی اننگز کو ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کے طور پر  شامل نہیں کیا جاسکتا۔

 ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے ہی کرس گیل کے پاس ہے، انہوں نے 2013 میں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پونے واریئرز کے خلاف 175 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

مزید خبریں :