دنیا
Time 06 اکتوبر ، 2022

یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے دو حادثات میں 18 افراد ہلاک

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے دو حادثات میں 18 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

یونانی کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق لیسبوس جزیرے کے مشرقی حصے میں تیز ہواؤں کے باعث ایک کشتی حادثہ کا شکار ہوئی،جس کے بعد جزیرے کے قریب سے 16 افریقی نژاد خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار 9 خواتین کوریسکیو کیا گیا،15 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز یونان کے جنوبی حصے میں بھی تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبی تھی ،کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 80 افراد کو ریسکیو کیا گیا تھا تاہم 2 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

مزید خبریں :