پاکستان
Time 07 اکتوبر ، 2022

مریم کی لندن آمد: ن لیگ اور پی ٹی آ ئی کارکنوں کے ائیرپورٹ پر ایک دوسرے کیخلاف نعرے

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی آمد کے موقع پر لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر شدید بے نظمی ہوئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز کے لندن پنچنے پر  مسلم لیگ ن اور پی ٹی آ ئی کارکنوں نے ائیر پورٹ پر ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ مریم نواز جمعرات کی رات کو  اپنے صاحبزادے جنید صفدر اور بہو عائشہ کے ہمراہ لندن پہنچی تھی۔ائیرپورٹ پر بھائی حسن نواز سے ملاقات بھی ہوئی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں :