Geo News
Geo News

صحت و سائنس
01 دسمبر ، 2012

آج دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن منایا جارہا ہے

آج دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پشاور…آج دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ایڈزانسانی جسم سے قوت مدافعت ختم کرنے والی مہلک بیماریوں میں سے ایک ہے ۔ایڈز کا مرض ایک وائرس کے ذریعے پھیلتا ہے جو انسانی مدافعتی نظام کو تباہ کردیتا ہے۔ ایسی حالت میں کوئی بھی بیماری انسانی جسم میں داخل ہوتی ہے تو مہلک صورت اختیار کر لیتی ہے۔ اس جراثیم کو ایچ آئی وی (HIV) کہتے ہیں۔ اور یہ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو ناکارہ بنانے والا وائرس بھی کہلاتا ہے۔ ڈائریکٹر ایڈز کنٹرول پروگرام،پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد نے کا کہنا ہے کہ یہ وائرس جب جسم میں داخل ہو تا ہے تو خون کے جرثومے کو مکمل تباہ کر دیتا ہے اایڈز کا وائرس زیادہ تر خون اور جنسی رطوبتوں میں پایا جاتا ہے۔ تاہم یہ وائرس جسم کی دیگر رطوبتوں تھوک، آنسو، پیشاب اور پسینہ کے ذریعے نہیں پھیلتا ۔ماہرین کے مطابق ایڈز کے پھیلاوٴ کی سب سے بڑی وجہ استعمال شدہ سرنجوں کا استعمال ہے۔

مزید خبریں :