دنیا
Time 31 اکتوبر ، 2022

چین کے پہلے خلائی اسٹیشن کی تعمیر آخری مراحل میں داخل

لانگ مارچ 5 بی راکٹ کے ذریعے اس ماڈیول کو بھیجا گیا / فوٹو بشکریہ گلوبل ٹائمز
لانگ مارچ 5 بی راکٹ کے ذریعے اس ماڈیول کو بھیجا گیا / فوٹو بشکریہ گلوبل ٹائمز

چین کے  پہلے خلائی اسٹیشن کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

چین کی جانب سے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے لیے تیسرا اور آخری ماڈیول روانہ کردیا گیا ہے۔

چین کے صوبے ہینان سے خلائی اسٹیشن کے ماڈیول مینگٹیان کو لانگ مارچ 5 بی راکٹ کے ذریعے زمین کے مدار کی جانب روانہ کیا گیا۔

8 منٹ کی پرواز کے بعد ماڈیول راکٹ سے الگ ہوکر مخصوص مدار میں داخل ہوگیا جس کے بعد لانچ مشن کو کامیاب قرار دیا گیا۔

23 ٹن وزنی ماڈیول ایک لیبارٹری ہے جس سے T کی شکل کا اسپیس اسٹیشن مکمل ہوجائے گا۔

چین اپنے خلائی اسٹیشن کو دسمبر 2022 تک فعال کرنے کا خواہشمند ہے اور اس حوالے سے مزید 2 مشنز  آئندہ چند ہفتوں میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔

اس اسٹیشن کی تعمیر کے لیے چین کی جانب سے اب تک کئی انسان بردار مشن بھیجے گئے ہیں۔

اس اسٹیشن کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد توقع ہے کہ اس کی زندگی 15 سال کی ہوگی جس پر ہر سال 2 انسان بردار اور 2 کارگو مشنز بھیجے جائیں گے۔

خیال رہے کہ چین اپنے خلائی پروگرام پر گذشتہ چند سالوں سے بہت زیادہ توجہ دے رہا ہے اور چین امریکا کے بعد خلائی پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے جو روس اور جاپان سے بھی زیادہ مشن خلا میں بھیج رہا ہے۔

مزید خبریں :