31 اکتوبر ، 2022
موجودہ عہد میں ڈیوائسز کی اسکرینوں کا حجم بڑھایا جارہا ہے مگر ایک کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا ٹی وی تیار کرلیا ہے۔
ٹائینی سرکٹس نامی کمپنی نے 2 ننھے پروٹوٹائپ ٹی وی متعارف کرائے ہیں۔
ٹائینی ٹی وی 2 می ایک انچ کا ڈسپلے موجود ہے جبکہ 0.6 بائی 0.4 انچ کے فرنٹ اسپیکر نصب ہیں۔
والیوم اور چینلز کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے پرانے ٹی وی کی طرح 2 روٹیٹنگ بٹن دیے گئے ہیں۔
مگر زیادہ خاص ماڈل ٹائینی ٹی وی منی ہے جو ایک ڈاک ٹکٹ کے حجم کا ہے اور محض 0.6 انچ کی اسکرین دی گئی ہے، مگر اس پر سنگل چارج پر ایک گھنٹے تک ویڈیو پلے کرنا ممکن ہے۔
ان دونوں میں ویڈیوز کو کمپیوٹر سے یو ایس بی سی کیبل سے کنکٹ کرکے چلایا جاسکتا ہے یا لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔
دونوں ماڈلز میں 8 جی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ انسٹال ہے جس میں کچھ گھنٹوں کی ویڈیو کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
یہ دونوں پروٹوٹائپ ماڈل فی الحال کک اسٹارٹر پر فنڈز جمع کرنے کے لیے رکھے گئے ہیں جہاں سے انہیں 49 سے 59 ڈالرز میں خریدنا ممکن ہے۔
اور ہاں دونوں کے لیے انفراریڈ ریموٹ کنٹرول بھی تیار کیے گئے ہیں مگر اس کے لیے الگ سے 10 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔