دنیا
Time 31 اکتوبر ، 2022

ایلون مسک نے ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر  بورڈ  آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرتے ہوئے کمپنی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق  ایلون مسک کے اس اقدام کی خبر  امریکی سکیورٹیز  اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ذریعے ملی ہے، جس کے مطابق ٹوئٹر کی حوالگی کے معاہدے کی تکمیل کے تحت مسک ٹوئٹر کے واحد ڈائریکٹر بن گئے ہیں۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز سے نکالےگئے 9 افراد میں بورڈ کے سابق چیئرمین بریٹ ٹیلر اور سابق سی ای او  پراگ اگروال شامل ہیں۔

خیال رہے کہ مسک نے ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرتے ہی چند بڑے عہدیداران بشمول سی ای او پراگ اگروال، چیف فنانس آفیسر نیڈ سیگال سمیت لیگل افیئرز اور پالیسی چیف وجے گاڈے کو برطرف کردیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایلون مسک کچھ عرصے تک کمپنی کے سی ای او کا عہدہ اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں اور ٹوئٹر میں بنیادی تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں :