دنیا
Time 01 نومبر ، 2022

حملہ آور امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کو اغوا کرنا چاہتا تھا، پراسیکیوٹر

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے گھر پر حملہ کرنے والا ملزم نینسی پلوسی کو اغوا کرنا چاہتا تھا۔

ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے گھر پر پچھلے ہفتے حملہ آور کی جانب سے  دھاوا بولا گیا تھا اور ان کے شوہر پال کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹر کا دعویٰ ہے کہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا ملزم ڈیوڈ ڈی پیپے نینسی پلوسی کو اغوا کر کے ان سے پوچھ گچھ کرنا چاہتا تھا اور تہیہ کیا ہوا تھا کہ اگر ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے جھوٹ بولا تو ان کے گھٹنے کی ہڈی توڑ دے گا تاکہ ڈیموکریٹس کو سبق سکھایا جاسکے۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد سان فرانسسکو پولیس کا کہنا تھا کہ جب پولیس نینسی پلوسی کے گھر پہنچی تو حملہ آور ہتھوڑے سے ان کے شوہر پال پر حملہ کر رہا تھا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر اسے روک کر گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ حملہ آور اسپیکر نینسی پلوسی پر حملے کی غرض سے گھر میں داخل ہوا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔ پال پلوسی کے سر میں فریکچر کی سرجری کی گئی ہے اور ان کے بائیں بازو میں بھی گہرے زخم آئے۔

مزید خبریں :