دنیا
Time 01 نومبر ، 2022

جرائم کی عالمی عدالت کا افغانستان میں مظالم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کا حکم

 
کابل عالمی جرائم کے دائرہ اختیار میں آنے والے مبینہ جرائم کی حقیقی تحقیقات نہیں کر رہا لہٰذا تحقیقات کو آگے بڑھایا جانا چاہیے: جج عالمی عدالت/ فائل فوٹو
کابل عالمی جرائم کے دائرہ اختیار میں آنے والے مبینہ جرائم کی حقیقی تحقیقات نہیں کر رہا لہٰذا تحقیقات کو آگے بڑھایا جانا چاہیے: جج عالمی عدالت/ فائل فوٹو

جرائم کی عدالت نے افغانستان میں مظالم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں مظالم کیس کی عالمی تحقیقات 2 سال سے رکی ہوئی تھیں۔

جرائم کی عالمی عدالت کے ججوں نے پراسیکیوٹر کو تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کا کہا جس میں ججوں کا کہنا تھا کہ کابل عالمی جرائم کے دائرہ اختیار میں آنے والے مبینہ جرائم کی حقیقی تحقیقات نہیں کر رہا لہٰذا تحقیقات کو آگے بڑھایا جانا چاہیے۔

 افغانستان میں جرائم کی تحقیقات کرنے والے پراسیکیوٹر کریم خان نے گذشتہ سال عدالت سے تحقیقات دوبارہ شروع کرانے کی استدعا کی تھی۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان اور داعش خراسان کے جرائم کی دوبارہ تحقیقات کرنا چاہتے ہیں اور تحقیقات میں افغانستان میں امریکی افواج اور افغان حکومتی فوجیوں کے مشتبہ جرائم کی تحقیقات کو ترجیح دی جائے گی۔

مزید خبریں :