وکی سے شادی نے مجھے صبر اور دوسروں کی بات سُننا سکھایا: کترینہ کیف

کترینہ کیف اور وکی کوشل نومبر 2021 میں راجستھان میں رشتہ ازدواج مین منسلک ہوئے تھے—فوٹو: انسٹاگرام/کترینہ کیف
کترینہ کیف اور وکی کوشل نومبر 2021 میں راجستھان میں رشتہ ازدواج مین منسلک ہوئے تھے—فوٹو: انسٹاگرام/کترینہ کیف

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے وکی کوشل سے شادی کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

کترینہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'فون بھوت' کی تشہیر میں ساتھی اداکاروں ایشان کھتر اور  سدھانت چتورویدی کے ہمراہ مصروف ہیں اور اسی حوالے سے بھارت کے کئی پروگرامز میں شرکت کررہی ہیں۔

اسی حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران کترینہ سے شادی کے بعد زندگی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق سوال کیا گیا اور یہ بھی پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے کیا سیکھا؟

کترینہ کیف نے ہنستے ہوئے جواب دیا '  شادی نے مجھے صبر سے دوسروں کی بات سُننا سکھایا ہے، مجھے اب سمجھ آیا کہ دوسروں کو بھی بات کرنے دینا چاہیے'۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ 'اب بحث و مباحثے میں مجھے اس بات کا علم ہوتا ہے کہ کس وقت آپ کو خاموش رہنا چاہیے اور کب بولنا ہے تاکہ سامنے والا شخص بھی اپنی بات مکمل کر سکے'۔

کترینہ نے وکی کوشل سے متعلق بتایا کہ 'مجھے اس کی شخصیت بے حد اچھی لگتی ہے، میں اس کی ضدیں بھی برداشت کرتی ہوں'۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف، ایشان کھتر اور سدھانت چتورویدی کی فلم فون بھوت 4 نومبر کو ریلیز ہورہی ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل نومبر 2021 میں راجستھان میں رشتہ ازدواج مین منسلک ہوئے تھے، جوڑے کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

مزید خبریں :