دنیا
Time 01 نومبر ، 2022

انگلینڈ میں برڈ فلو کے بڑھتے کیسز، ٹرکی پرندے کی قلت کا امکان

ماہرین کے مطابق برڈ فلو قدرتی طور پر جنگلی پرندوں میں پایا جاتا ہے اور ان ہی پرندوں سے یہ پولٹری فارمز میں منتقل ہوجاتا ہے/ فوٹو پی اے
ماہرین کے مطابق برڈ فلو قدرتی طور پر جنگلی پرندوں میں پایا جاتا ہے اور ان ہی پرندوں سے یہ پولٹری فارمز میں منتقل ہوجاتا ہے/ فوٹو پی اے

انگلینڈ کے پولٹری فارمز میں برڈ فلو کے کیسز میں اضافے کے باعث فارمرز کو خبردار کیا گیا ہے کہ کرسمس کے موقع پر ٹرکی پرندے (امریکی مرغے کی نسل) بھی بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فارمرز کے لیے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ برڈ فلو کے باعث کرسمس کے موقع پر ان پرندوں کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس سے فارمرز کی آمدنی بھی متاثر ہوگی۔

اس پرندے کو کرسمس کے لیے خاص ڈش سمجھا جاتا ہے جسے لوگ کافی شوق سے کھاتے ہیں۔

تاہم بیماری کے باعث برطانوی حکومت نے اعلان کیا کہ برڈ فلو کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کے لیے گھروں اور پولٹری فارمز میں موجود ان مرغیوں کو فروخت نہ کیا جائے۔

پولٹری فارمرز نے اس صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تمام تر بزنس کرسمس کے موقع پر چلتا ہے، اگر برڈ فلو ختم نہ ہوا یا ان کی مرغیاں اس سے متاثر ہوئیں تو انہیں کافی زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ماہرین کے مطابق برڈ فلو  قدرتی طور پر جنگلی پرندوں میں پایا جاتا ہے اور ان ہی پرندوں سے یہ پولٹری فارمز میں منتقل ہوجاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2021 سے اب تک تقریباً 5.5 ملین پرندے برڈ فلو کی وجہ سے مر چکے یا مارے جاچکے ہیں، صرف اکتوبر کے ماہ میں 2.3 ملین پرندوں میں برڈ فلو کی تشخیص ہوئی۔

مزید خبریں :