6 ارب کی لاٹری جیتنے والے شخص نے بیوی بچوں کی 'بھلائی' کے لیے رقم چھپالی

اس شخص نے کاسٹیوم میں اپنا چہرہ چھپا کر انعام لیا / فوٹو بشکریہ fortune ڈاٹ کام
اس شخص نے کاسٹیوم میں اپنا چہرہ چھپا کر انعام لیا / فوٹو بشکریہ fortune ڈاٹ کام

چین میں ایک شخص نے 21 کروڑ 90 لاکھ یوآن (6 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی لاٹری جیتنے کے بعد اس بات کو اپنی بیوی اور بچے سے چھپالیا۔

لی (پورا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نامی شخص کے مطابق اسے ڈر ہے کہ انعامی رقم بیوی بچوں کی شخصیت خراب نہ کردے۔

چین کے صوبے گوانگشی میں انعامی رقم لینے کے لیے یہ شخص جب دفتر پہنچا تو اس نے ایک کاسٹیوم پہنا ہوا تھا جس سے اس کا چہرہ چھپ گیا تھا۔

اس شخص نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'میں نے اپنے بیوی بچوں کو اس خوف سے لاٹری جیتنے کا نہیں بتایا کہ وہ بہت زیادہ مطمئن ہوکر مستقبل میں محنت نہ کریں یا بالکل ہی کوئی کام نہ کریں'۔

اس شخص نے 50 لاکھ یوآن فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کردیے ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ باقی رقم کے ساتھ کیا کرنا ہے۔

اس کے مطابق جب لاٹری جیتنے کا علم ہوا تو پوری رات ہوٹل میں گزاری کیونکہ ڈر تھا کہ لاٹری ٹکٹ گم نہ ہوجائے۔

مزید خبریں :