پاکستان
Time 01 نومبر ، 2022

چوری کیوں کی؟ شہداد پور میں واردات کے بعد چور وجہ بلیک بورڈ پر لکھ گیا

شہداد پور میں واردات کے بعد چور وجہ بھی بتا گیا۔

پولیس کے مطابق شہدادپور کے گورنمنٹ پرائمری اسکول سے نامعلوم چور پانی کی موٹر اور 5 پنکھے لے گیا۔ 

چور نے جاتے ہوئے اسکول کے بلیک بورڈ پر پیغام بھی لکھ دیا کہ 5 روز سے گھر میں راشن نہیں ہے، وہ بھوکا اور غریب ہے اس لیے یہ کام کیا۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :