دنیا
Time 02 نومبر ، 2022

اسرائیل میں سیاسی عدم استحکام،چار سال سے بھی کم عرصے میں پانچویں بار الیکشن

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

اسرائیل میں سیاسی عدم استحکام کے پیشِ نظر چار سالوں سے بھی کم عرصے میں پانچویں بار انتخابات ہو رہے ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق کرپشن کے الزمات کا سامنا کرنے والے سابق وزیراعظم نیتن یا ہو انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں کے ساتھ واپسی کی کوششوں میں ہیں۔حکومت بنانے کیلئے کسی بھی جماعت کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی 61 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے۔

اطلاعات کے مطابق ا سرائیل کے انتخابات میں نیتن یاہو کے ایک بار پھر جیتنے کا امکان ہے، نیتن یاہو کی سربراہی میں اتحاد کو 61 نشستیں ملنے کی پیشگوئی ہے جبکہ اسرائیل کے سابق وزیراعظم کی لیکود پارٹی کو 30 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔لیکودکا اتحاد یونائیٹڈ تورہ ، شاس اور زایانیسٹ پارٹی پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں 8 جماعتوں کا اتحاد گزشتہ سال نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے میں کامیاب ہوا تھا لیکن اتحادی جماعتوں کا سیاسی عدم استحکام اسرائیل میں نئے انتخابات کی وجہ بنا ہے۔

انتہائی دائیں بازو کے رہنما اتماربین گیورنتین یاہو کی بطور وزیراعظم واپسی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،اتمار بین گیور کا صیہونیت بلاک انتخابات میں تیسرے نمبر پر آسکتا ہے۔

قائم مقام اسرائیلی وزیراعظم یائرلاپیڈ بھی اقتدار دوبارہ حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

مزید خبریں :