دنیا
Time 02 نومبر ، 2022

وائی فائی کا پاس ورڈ نہ دینے پر 17 سالہ نوجوان قتل

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل 

بھارت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں وائی فائی کا پاس ورڈ نہ دینے پر 17 سالہ نوجوان کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے ممبئی کے علاقے کاموتھ میں پیش آیا جہاں ایک پان کی دکان کے قریب کھڑے 2 افراد نے 17 سالہ وشال راج کمار سے وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کا پاس ورڈ مانگا تاہم انکار پر تینوں کے درمیان لفظی گولہ باری شروع ہوگئی۔

دیکھتے ہی دیکھتے بحث جھگڑے میں تبدیل ہوگئی اسی دوران دونوں افراد نے وشال پرتیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں زخمی ہونے کے باعث وشال گرگیا اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ کے بعد دونوں ملزمان فرار ہوئے تاہم کچھ ہی گھنٹوں میں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔  

پولیس کے مطابق دو ملزمان جن کی شناخت رویندرا اور سنتوش کے طور پر ہوئی ہے، پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :