قنطاس ائیر کی پہلی فلائٹ کے 100 سال پورے ہونے پر اسی روٹ پر یادگار پرواز

فوٹو: قنطاس ائیرویز
فوٹو: قنطاس ائیرویز

آسٹریلیا کی سرکاری ائیر لائن قنطاس ائیر نے چارلی وِل سے کلونکری لانگریچ روٹ پر اپنی پہلی فلائٹ کے سو سال پورے ہونے پر یادگار پرواز کی۔

یکم نومبر 1922 کو قنطاس ائیر نے چارلی وِل سے کلونکری لانگریچ اپنی پہلی کمرشل پرواز کی تھی، جسے اب سو سال پورے ہو گئے ہیں۔

رجسٹریشن VH-QOT کے حامل طیارے کی اس خصوصی فلائٹ نمبر QLK660D نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:21 بجے چارلی وِل سے ٹیک آف کیا اور  4:11 بجے لانگریچ پر لینڈنگ کی، فلائٹ ریڈار نے اس سلسلے میں خصوصی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

قنطاس ائیرویز لمیٹڈ آسٹریلیا کی فلیگ کیریئر فضائی کمپنی ہے اور  جہاز  کے سائز، بین الاقوامی پروازوں اور بین الاقوامی مقامات کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ائیر لائن ہے۔

یہ ائیر لائن دنیا کی تیسری قدیم ترین ائیر لائن ہے جو  اب بھی کام کر رہی ہے، جس کی بنیاد نومبر 1920 میں رکھی گئی تھی، اس نے مئی 1935 میں بین الاقوامی مسافر  پروازوں کا آغاز کیا۔

مزید خبریں :