مولا جٹ کا کھڑاک، بزنس 200 کروڑ کے ہدف کے قریب

فلم کے کردار، لباس، انداز، میک اَپ، ایکشن، جیولری اور ڈائیلاگز موضوع بحث ہونے کے بعد اب بچے بھی مولاجٹ کی کاپی کرنے لگے ہیں/فوٹوفائل
فلم کے کردار، لباس، انداز، میک اَپ، ایکشن، جیولری اور ڈائیلاگز موضوع بحث ہونے کے بعد اب بچے بھی مولاجٹ کی کاپی کرنے لگے ہیں/فوٹوفائل

جیو فلمز کی پیشکش،  انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار ‘دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کے سامنے  کسی بھی فلم کے ٹکنے کی مجال نہیں۔

  فلم مولا جٹ عالمی سطح پر  150 کروڑ  اور پاکستان سے 48 کروڑ روپے سمیٹنے  کے بعد اب 200 کروڑ کے ہدف کے قریب پہنچ گئی ہے  جس کے بعد  ہرجگہ مولاجٹ ، مولاجٹ کے نعرے گونج رہے ہیں۔

دوسری جانب سماجی تقریبات میں بھی ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘  کا جادو چل گیا ہے ، فلم کے کردار، لباس، انداز، میک اَپ، ایکشن، جیولری اور ڈائیلاگز  موضوع بحث ہونے کے بعد اب  بچے بھی مولاجٹ کی کاپی کرنے لگے ہیں۔

ہیلووین پارٹی میں مولاجٹ اور نوری نت کے جہاں  کاسٹیوم  کاپی کیے گئے وہی  مکھو اور داروکی بھی کاپی شروع ہوگئی۔

مزید خبریں :