دنیا
Time 03 نومبر ، 2022

بھارت میں ہتھنی گڑھے میں گرکر ہلاک

یہ واقعہ منگل کی رات کو پیش آیا جہاں 12 سالہ ہتھنی چلتے ہوئے گڑھے میں جاگری جس سے اس کی موت واقع ہوگئی/ فوٹو بھارتی میڈیا
یہ واقعہ منگل کی رات کو پیش آیا جہاں 12 سالہ ہتھنی چلتے ہوئے گڑھے میں جاگری جس سے اس کی موت واقع ہوگئی/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اڈیشا میں 12 سالہ ہتھنی گہرے گڑھے میں گرکر ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  یہ واقعہ منگل کی رات کو پیش آیا جہاں 12 سالہ ہتھنی چلتے ہوئے گہرے گڑھے  میں جاگری جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ 15 ہاتھیوں پر مشتمل ایک ریوڑ دیگاپاہنڈی کے علاقے سے جنگلات کی طرف جارہا تھا کہ اس دوران 12 سالہ ہتھنی ایک گڑھے میں گر گئی، مقامی لوگوں نے صبح کے وقت ہتھنی کی لاش گڑھے میں دیکھی اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو اطلاع دی۔

محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی جانب سے ہتھنی کی لاش کو گڑھے سے باہر نکالنے کیلئے آپریشن کیا گیا اور  بھاری مشینری کی مدد سے لاش کو باہر نکالا گیا۔

مزید خبریں :