کاروبار
Time 04 نومبر ، 2022

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 51 کروڑ ڈالرکا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتےمیں 1 ارب 51 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28  اکتوبر تک 14 ارب 67 کروڑ ڈالر رہے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.47 ارب ڈالر اضافےسے 8.91 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر 5.76 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈیڑھ ارب ڈالر قسط سے زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں۔

مزید خبریں :