کاروبار
Time 04 نومبر ، 2022

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے کی منظوری

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پرپیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے: ذرائع— فوٹو: فائل
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پرپیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے: ذرائع— فوٹو: فائل

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی پریمیم پر پیٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پرپیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں ہائی اوکٹین پیٹرول پر لیوی کی شرح 50 روپے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے  اور ہائی اوکٹین پیٹرول پر 16 نومبر سے 50 روپے لیوی عائد ہو جائے گی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے سے متعلق سمری مؤخر کردی گئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہائی اوکٹین پر 30 روپے پیٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی عائد تھی، آئی ایم ایف کی شرط پر ہائی اوکٹین پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اوکٹین پر فل پٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔