دنیا
Time 05 نومبر ، 2022

ایران نے روس کو ڈرون فراہم کرنےکا اعتراف کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایران نے اعتراف کیا ہےکہ اس نے یوکرین پر روسی حملے سے قبل روس کو ڈرون فراہم کیے تھے۔

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرکا کہنا ہےکہ یوکرین کی جنگ سے کئی ماہ قبل روس کو محدود تعداد میں ڈرون فراہم کیے تھے تاہم یوکرین جنگ میں روس کی مدد کے لیے ڈرون فراہمی کا مغربی ممالک کا الزام غلط ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہےکہ یوکرین کے ساتھ دو ہفتے قبل یوکرین میں ایرانی ڈرون کے استعمال سے متعلق الزامات پر بات کرنے پر اتفاق ہوا تھا لیکن یوکرین طے شدہ ملاقات سے آخری لمحے پر دستبردار ہوگیا۔

دوسری جانب یوکرینی وزارت خارجہ نے ایرانی وزیرخارجہ کے بیان پر  ردعمل سےگریز کیا ہے۔

مزید خبریں :