پاکستان
Time 06 نومبر ، 2022

شاہ محمود قریشی کا آئی جی پنجاب سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ

آئی جی پنجاب عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کرا سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں: رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو فائل
آئی جی پنجاب عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کرا سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں: رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو فائل

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پنجاب حکومت کے آئی جی پولیس فیصل شاہکار سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا اگر آئی جی پنجاب عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کرا سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں۔

گزشتہ روز شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے حوالے کچھ لوگ بے بس دکھائی دیتے ہیں جو عیاں ہے، سابق وزیراعظم پر حملہ ہوتا ہے اور تھانہ لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔

دوسری جانب اسد عمر نے بھی پنجاب پولیس کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر ایک سے زیادہ مقامات سے فائرنگ کی گئی اور پنجاب پولیس پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔

مزید خبریں :