آسٹریلیا: ایک شخص کی گاڑی کی ڈگی سے ایسا کیا نکلا کہ وہ خوفزدہ ہوگیا؟

گاڑی کی ڈگی کی صفائی کے دوران شخص نے ہنٹسمین اسپائڈر(Huntsman Spider) کو دیکھا اور اس کے ساتھ انہوں نے بیک پیک نما انڈے کی تھیلی بھی دیکھی جس میں مکڑی کے بچے موجود تھے: فوٹو متاثرہ شخص جیرڈ اسپلٹ
گاڑی کی ڈگی کی صفائی کے دوران شخص نے ہنٹسمین اسپائڈر(Huntsman Spider) کو دیکھا اور اس کے ساتھ انہوں نے بیک پیک نما انڈے کی تھیلی بھی دیکھی جس میں مکڑی کے بچے موجود تھے: فوٹو متاثرہ شخص جیرڈ اسپلٹ

آسٹریلیا میں ایک شخص اپنی گاڑی کی ڈگی میں دنیا کی سب سے بڑی مکڑیوں میں سے ایک ہنٹسمین اسپائڈر( Huntsman Spider) اور اس کے سیکڑوں بچوں کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا۔

یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں پیش آیا جہاں جیراڈ اسپلٹ نامی شخص اپنی گاڑی کو صاف کررہا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گاڑی کی ڈگی کی صفائی کے دوران جیراڈ اسپلٹ نے ہنٹسمین اسپائڈر(Huntsman Spider) کو دیکھا، جس کے ساتھ اس نے بیک پیک نما انڈے کی تھیلی بھی دیکھی، جس سے اسے پتا چلا کہ اس تھیلی میں مکڑی کے سیکڑوں بچے بھی موجود تھے۔

جیراڈ اسپلٹ نے  ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ مکڑی کو دیکھ کر دنگ رہ گیا تھا، لیکن پھر اس خطرناک مکڑی اور اس کے بچوں کو کیمیکل کی مدد سے مار دیا۔ 

واضح رہے کہ ہنٹسمین اسپائڈر کو دنیا کی سب سے بڑی مکڑیوں میں سے ایک مانا جاتا ہے، اور وہ سفید سلک کی ایک انڈے نما تھیلی بناتی ہے جس میں اپنے بچوں کو محفوظ کرتی ہے۔

مزید خبریں :