’کرن جوہر نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کے بعد کال کرکے تعریفیں کی‘

بالی وڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کا بلال لاشاری کو کال کرکے تعریفیں کرنا ایک اہم سنگ میل ہے جو کہ قوم کے لیے فخر کی بات بھی ہے: گوہر رشید/ فائل فوٹو
بالی وڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کا بلال لاشاری کو کال کرکے تعریفیں کرنا ایک اہم سنگ میل ہے جو کہ قوم کے لیے فخر کی بات بھی ہے: گوہر رشید/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکار گوہر رشید کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ دیکھنے کے بعد فلم کے ڈائریکٹر  بلال لاشاری کو کال کی اور سراہا۔

نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران میزبان احمد بٹ نے انکشاف کیا کہ مولا جٹ دیکھنے کے بعد کرن جوہر نے  بلال لاشاری کو کال کرکےتعریفیں کی۔

اس کے جواب میں گوہر رشید کا کہنا تھا کہ کرن جوہر کا بلال لاشاری کو کال کرکے تعریفیں کرنا ایک اہم سنگ میل ہے جو قوم کے لیے فخر کی بات بھی ہے، کیوں کہ جو  فلم ہماری ثقافت کی عکاسی کرتی ہے اسے اتنی پذیرائی ملنا فخر کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’پڑوسی ملک کا ایک باعزت نام کرن جوہر سنیما جاکر فلم دیکھے اور انہیں فلم  پسند بھی آئے اور پھر وہ پاکستان کے ڈائریکٹر کو اپروچ کرکے ان سے بات کریں فخر کی بات ہے ‘۔

 گوہر رشید کا کہنا تھا کہ ’یہ کرن جوہر کی بھی بڑی بات ہے کہ انہوں نے فلم دیکھنے کے بعد  بلال لاشاری کو کال کی اور  یہ  بلال لاشاری  کی محنت کا صلہ ہے اور  اس  بات کا ثبوت ہے کہ آپ چاہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اچھی نیت کے ساتھ اچھا کام کریں تو اللہ تعالیٰ ہر طرف سے عزت دیتا ہے‘۔

مزید خبریں :