دنیا کا سب سے چھوٹا قصبہ کس ملک میں ہے؟

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

یورپی ملک کروشیا کے علاقے اسٹریا کے پہاڑوں میں ایک خوبصورت  بستی 'ہم' موجود ہے جس کی شہرت یہ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا قصبہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی اسٹریا میں کروشیا کے دارالحکومت زگریب سے تقریباً ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر واقع ہم قصبے میں صرف 20 سے 30 کے درمیان افراد  رہتے ہیں۔

اس قصبے کی ابتداء کے بارے میں واضح معلومات اب تک پوشیدہ ہے لیکن تاریخی دستاویزات میں اس علاقے کا پہلی بار  تذکرہ سن 1102 میں کیا گیا جب اس کا نام چولم تھا۔

معلومات کے مطابق اس بستی میں ایک گھنٹہ گھر اور واچ ٹاور سن 1552 میں قصبے کے دفاع کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا لیکن یہ قصبہ صدیوں کے دوران کبھی ترقی نہیں کر سکا اور آج بھی یہ یہاں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔اس قصبے میں صرف 2 گلیاں موجود ہیں جس میں کچھ ہی گھر تعمیر ہیں۔

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

رقبے کے لحاظ سے یہ قصبہ تقریباً صرف 100 میٹر لمبا اور 30 ​​میٹر چوڑا ہے ، اسی وجہ سے ہم کو دنیا کا سب سے چھوٹا قصبہ سمجھا جاتا ہے۔

دنیا کے سب سے چھوٹے قصبے کی شہرت نے وہاں کے رہائشیوں کے لیے حیرت انگیز کام کیا ہے ،کہا جاتا ہے کہ سیاحت اور زراعت نے مقامی لوگوں کے لیے آمدنی کے دو اہم ذرائع فراہم کردیے ہیں۔

مزید خبریں :